ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنڈی گڑھ پی جی آئی اسپتال کے 352 طبی اہلکار کورونا پازیٹو، 95 فیصد لے چکے تھے دونوں خوراک

چنڈی گڑھ پی جی آئی اسپتال کے 352 طبی اہلکار کورونا پازیٹو، 95 فیصد لے چکے تھے دونوں خوراک

Fri, 07 Jan 2022 21:31:42    S.O. News Service

چنڈی گڑھ، 7؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) چنڈی گڑھ واقع پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پی جی آئی ایم ای آر) میں 20 دسمبر سے اب تک مجموعی طور پر 152 ڈاکٹروں سمیت 352 طبی اہلکار کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، حالانکہ ان میں سے بیشتر کو پوری طرح سے ٹیکہ لگ چکا تھا۔ جمعہ کو ایک آفیشیل بیان میں اس کی جانکاری دی گئی۔ ان ڈاکٹروں میں جونیئر اور سینئر ریزیڈنٹ دونوں شامل ہیں۔

پازیٹو آنے والے 95 فیصد سے زیادہ طبی اہلکاروں کو کووڈ کے ٹیکے کی دونوں خوراک ملی تھیں۔ ان میں سے تقریباً سبھی میں انفیکشن ہلکی سطح کے ہیں۔ پی جی آئی ایم ای آر نے کہا کہ طبی اہلکار، جو اسپتال احاطہ میں ہاسٹل میں رہ رہے ہیں اور ان کے گھر میں کوارنٹائن کی سہولت نہیں ہے، انھیں نہرو اسپتال ایکسٹینشن وارڈ میں الگ کر دیا گیا ہے۔

فی الحال یہ طے کرنا مشکل ہے کہ یہ معاملے اومیکرون کے ہیں یا نہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ حالات پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے اور حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہا ہے۔


Share: